ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کی دی نیو انگلش پی یوکالج کا سالانہ جلسہ : زندگی میں کردار نہیں تو نمبرات کی کوئی قیمت نہیں

بھٹکل کی دی نیو انگلش پی یوکالج کا سالانہ جلسہ : زندگی میں کردار نہیں تو نمبرات کی کوئی قیمت نہیں

Mon, 17 Dec 2018 19:37:44    S.O. News Service

بھٹکل:17؍ڈسمبر (ایس او نیوز)دی نیو انگلش پی یوکالج بھٹکل کا سالانہ جلسہ ’’سادھنا-2018‘ کا آج مہمان خصوصی ترن مکی سرکاری ہائی اسکول کے صدر مدرس پرشانت پٹگار کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس موقاع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں  اپنی سوچ اور فکر کو تبدیل کرتے ہوئے  مثبت فکر سے اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نےکہاکہ موجود ہ دور کے طلبا ظاہری دنیا کی چمک پر فریفتہ ہوکر پیچیدگی کا شکار ہوگئے ہیں اوراپنی زندگی کے لئے  کسی کو نمونہ بنانے میں تذبذب کا شکار ہے۔ اگر زندگی میں اخلاق وکردار نہیں رہے گا تو نمبرات کی کوئی قیمت نہیں ہوگی۔

IMG_3534.JPG

اعزازی مہمان کی حیثیت سے چتراپور شرولی اسکول کی صدر مدرسہ ممتا بھٹکل نے توجہ اور وقت کی پابندی پر طلبا کی توجہ مرکوز کرائی اور کہا کہ پڑھائی میں توجہ بے حد ضروری ہے اور وقت کی پابندی سے ہی کامیابی ممکن ہے۔ بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نے پروگرام کی صدارت کی۔ جلسہ میں سالانہ ثقافتی اور کھیل مقابلہ جات میں جیت حاصل کرنے والے  طلبا کے درمیان انعامات تقسیم کئے گے ۔ پرنسپال وریندر شانبھاگ نے استقبال کیا۔ لکچرر لولیٹا روڈرگس نے رپورٹ کی خواندگی کی۔ طلبا یوگیش پائی اور سہنا پائی نے نظامت کی تو گوتم کنی نے شکریہ ادا کیا۔

IMG_3525.JPG


Share: